مظفرگڑھ۔ جمشید دستی کا آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان پر حکومت ناراض ہوگئی ۔
سابق ایم این اے جمشید دستی کی طرف سے چلائی جانیوالی فری بس کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔
جمشید دستی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا فری بس کو قبضہ میں لیکر سینکڑوں غریب افراد کو مفت سفر کی سہولیات سے محروم کردیا گیا۔
مظفر گڑھ پولیس کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ قبضہ میں لی گئی جمشیددستی کی بس پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔
ترجمان نے کہا قانون سب کے لیے برابر ہے قانون شکنی پر شاہ جمال پولیس نے بس کو قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی کی ہے۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ