دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی حکومت نے سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی ’’لنگرخانہ ‘‘ کھولنے کا پلان بنا لیا

وزیر اعظم عمران خان تھرپارکر میں لنگر خانہ کا جلد افتتاح کریں گے، تھرپارکر میں "لنگر خانہ" پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کئے جائیں گے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے  لنگر خانہ پروگرام کوپسماندہ علاقوں تک وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اسلام آباد کے  بعداب صوبہ سندھ کے ضلع  تھرپارکر میں  "لنگرخانہ ” کھولنے کا پلان بنایا گیاہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ تھرپارکر میں تین لنگر خانے کھولے جائیں گے، ہر لنگر خانہ میں 600 افراد کومفت کھانا ملے گا ۔

وزیر اعظم عمران خان تھرپارکر میں لنگر خانہ کا جلد افتتاح کریں گے، تھرپارکر میں "لنگر خانہ” پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم عمران خان نے لنگر خانے کا افتتاح کردیا

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تھر میں لنگر خانے کھولنے سے متعلقہ وزارت کو احکامات دیدئیے۔ لنگر خانوں کی جگہ کے تعین کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم آئندہ ہفتے تھرپارکر کا دورہ کرے گی ۔

About The Author