اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کے خلاف غازی عبدالرشید قتل کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے۔
ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 2صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
عدالت عالیہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ پرویز مشرف کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جاتی ہے۔
مقدمہ کے اخراج کے لیے پاکستان سوشل جسٹس پارٹی نے درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ پٹیشنر رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہونے کے باوجود متاثرہ فریق اور حق دعوی حاصل ہونے پر عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔
پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ میں کوئی سیاسی جماعت متاثرہ فریق کیسے ہو سکتی ہی
عدالت کو مطمئن نہیں کیا جا سکا کہ رجسٹرڈ سیاسی جماعت کسی دوسرے شخص کے خلاف مقدمہ خارج کرانے کا حق رکھتی ہے؟
عدالت عالیہ نے کہا کہ یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ پرویز مشرف قانون کی نظر میں مفرور ملزم ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ