نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی شاہی جوڑا خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع کا دورہ بھی کریگا

برطانوی شاہی جوڑا اپنے دورہ پاکستان کے دوران شمالی علاقہ جات بھی جائے گا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن خیبرپختونخوا میں قبائلی ضلع خیبر، سوات اور چترال جائینگے۔

پشاور: برطانوی شاہی جوڑا اپنے دورہ پاکستان کے دوران شمالی علاقہ جات بھی جائے گا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن خیبرپختونخوا میں قبائلی ضلع خیبر، سوات اور چترال جائینگے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ سیاحت کے ذرائع کا کہانے کہ  شاہی جوڑا قبائلی ضلع خیبر،چترال اورسوات کا دورہ کرے گا۔ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے دورے کے انتظامات شروع کردیئے۔

ذرائع کے مطابق شاہی جوڑا 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔ ملکہ الزبتھ اور شہزادہ چارلس بھی ماضی میں ضلع خیبر کا دورہ کر چکے ہیں۔

سابقہ فاٹا سے برطانوی راج قوانین کے خاتمہ کے بعد شاہی خاندان کا اس علاقے کا  یہ پہلا دورہ ہوگا۔

About The Author