دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خانیوال :تھانہ صدر کبیروالہ کے علاقہ میں 12 سالہ بچے کے اغواء کے بعد قتل کے معاملہ کا ڈراپ سین

ملزمہ خاتون کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے انکشا ف کیا اس نے اپنے بیٹے کو آشناء اسلم ولد ربنواز کے ساتھ مل کر قتل کر دیاہے

خانیوال :تھانہ صدر کبیروالہ کے علاقہ میں 12 سالہ بچے کے اغواء کے بعد قتل کے معاملہ کا ڈراپ سین۔ ماں ہی اغواء کار اور قاتلہ نکلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ یکم اکتوبر 2019 کو تھانہ صدر کبیر والہ کے علاقہ چک شیر خان کبیر والہ کے رہائشی 12 سالہ رضوان ولد منظور چک شیر خان کی ماں فیضان بی بی 9 اکتوبر کو تھانہ صدر کبیر والہ آئی اور اپنے بیٹے رضوان ولدمنظور کے اغواء بارے بتایا اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی جس پر مقدمہ نمبر 378/19 مورخہ 09/10/2019 بجرم 363 ت پ تھانہ صدر کبیر والہ درج کیا گیا دوران تفتیش شبہ پر ملزمہ خاتون کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے انکشا ف کیا اس نے اپنے بیٹے کو آشناء اسلم ولد ربنواز کے ساتھ مل کر قتل کر دیاہے ڈی پی او عمر سعید ملک نے مزید بتایا کہ خاتون ملزمہ فیضاں بی بی اور اسکے آشناء اسلم کو متعلقہ پولیس نے گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

About The Author