دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلاول بھٹو جلد جنوبی پنجاب کا دورہ شروع کرینگے، میر آصف خان دستی

مظفر گڑھ کے عوام چئیرمین پیپلز پارٹی کاتاریخی استقبال کرینگے. موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مایوس اور سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال دیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)بلاول بھٹو جلد جنوبی پنجاب کا دورہ شروع کرینگے. جنوبی پنجاب میں پہلا جلسہ مظفرگڑھ میں ھوگا. جنوبی پنجاب بالخصوص مظفر گڑھ کے عوام چئیرمین پیپلز پارٹی کاتاریخی استقبال کرینگے. موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مایوس اور سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال دیا. نیازی اینڈ کمپنی سے نجات ضروری ھوگئی ھے. دھرنے کیلئے کنٹینر اور کھانے فراھم کرنے کی آفرز دینے والے نیازی صاحب مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے گھبرا گئے ھیں. ابھی توپارٹی شروع ھوئی ھے. پیپلزپارٹی کے جیالے جب اسلام آباد کارخ کریگا تو حکمران بھاگنے پر مجبور ھوجائینگے. ان خیالات کا اظہار ڈویژنل جنرل سیکریٹری میر آصف خان دستی ۔ ڈاکٹر یونس شاکر ڈویژنل میڈیا سیل انچارج پیپلز پارٹی ڈیرہ غازی خان۔ضلعی صدر پیپلز پارٹی مظفر گڑھ ملک بلال کھر اور ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ نے مشترکہ بیان میں کیا. انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کاسودا کرکے مگر مچھ کے آنسو بہاکر قوم کوبیوقوف بنانا شروع کردیا ھے. مگر اب عوام بیدار ھوگئے ھیں. انھوں نے کہا کہ عمران نیازی نے قوم سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک وعدہ بھی پورانہ کیا.

About The Author