دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

dav

وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں مزید 7 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

سرائیکی وسیب کے سب سے بڑے ہسپتال بہاول وکٹوریہ میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیر علاج مذید 7 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سٹاف کی کمی کے باعث ڈینگی سینٹر میں مذید ڈاکٹرز کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈینگی وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈینگی کے شبے میں داخل ہونے والے مذید سات مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ نئے مریضوں کا تعلق بھی اسلم اباد اور راولپنڈی سے بتایا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ڈینگی سینٹر میں مذید ڈاکٹرز تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ وکٹوریہ ہسپتال میں رواں سال انے والے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 177 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 18 مریض تاحال ڈینگی سینٹر میں زیر علاج ہیں۔ وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کی انتظامیہ کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے بہاولپور کے چاروں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں سے ایک ایک ڈاکٹر کو ڈینگی سینٹر میں ڈیوٹی سر انجام دینے کے لیے تعینات کر دیا ہے۔

About The Author