نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جسٹس قاضی فائز عیسی نے سابق وفاقی وزیر چوھدری نثار کے بیانات پر مشتمل اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کیخلاف جسٹس قاضی فائز عیسی سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت 14 اکتوبر کو ہوگی۔

اسلام آباد:سپریم جوڈیشل کونسل میں صدارتی ریفرنسز کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے سابق وفاقی وزیر چوھدری نثار کے بیانات پر مشتمل اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔

اضافی دستاویزات میں چوھدری نثارکی جانب سے کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر تنقید دستاویز کا حصہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث بھی اضافی دستاویز میں شامل ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کا صدر کو لکھا گیا خط بھی اضافہ دستاویزکا حصہ بنایاگیاہے۔

سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاھد ابراھیم نے کیوں استعفی دیا؟ اس کا ذکر بھی دستاویز میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزارت قانون اورجوائنٹ ایسٹس  ریکوری یونٹ کی پریس ریلیز بھی شامل کی گئی ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کیخلاف جسٹس قاضی فائز عیسی سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت 14 اکتوبر کو ہوگی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی لارجر بینچ سوموار دن 11.45 پر سماعت کرے گا

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں

About The Author