کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی سے کشمیر تک حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی پروگرام کا اعلان کردیاہے ۔ ملک بھر میں جلسے جلوس ہوں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسے سے حکومت کے خلاف احتجاجی پروگرام کا آغاز کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 23 اکتوبر کو تھرپارکر جبکہ 26 اکتوبر کو سندھ پنجاب کے بارڈر کشمور کے مقام پر احتجاجی جلسہ کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی احتجاجی تحریک کا اگلا قدم جنوبی پنجاب ہوگا جہاں مختلف اضلاع میں جلسے اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے وہ وسطی پنجاب میں داخل ہوں گے۔
وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع میں احتجاجی پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا میں جائیں گے۔
خیبرپختونخوا میں مختلف احتجاجی جلسوں سے خطاب کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 30 نومبر کو آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں پارٹی کا یوم تاسیس منائیں گے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ