دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان چین کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن پہنچ گئے

چین کے نائب وزیرخارجہ سمیت اعلیٰ حکام نے وزیراعظم عمران خان کو الوداع کیا۔چین کی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔

بیجنگ:وزیراعظم عمران خان چین کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس وطن پہنچ گئے ۔ چینی فوجی دستے نے روانگی کے وقت وزیراعظم عمران خان کو سلامی بھی دی ۔ 

چین کے نائب وزیرخارجہ سمیت اعلیٰ حکام نے وزیراعظم عمران خان کو الوداع کیا۔چین کی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔

وزیراعظم عمران خان اپنے کامیاب دورہ چین کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہوئے۔

دورہ چین کے دوران انہوں نے صدر شی جن پنگ اور ہم منصب سمیت اہم عسکری اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم عمران خان کے دورے کو پاک چین دوستی میں مزید مضبوطی اور نئی بلندیوں کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم ایئرپورٹ پر جب پاکستان روانگی کیلئے پہنچے تو انھیں چین کی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔

وزیراعظم عمران خان کو چین کے نائب وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکام نے الوداع کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت وفد کے دیگر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ واپس روانہ ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم کے دورہ چین کا مشترکہ اعلامیہ بھی  جاری کر دیا گیا ہےجس کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چین کی تیزی سے ترقی کو سراہا اور اسے چینی قیادت کے ویژن کا نتیجہ قرار دیا، دونوں ممالک نے اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے چینی قیادت کو آگاہ کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کی مضبوط دوستی اور ایک دوسرے کی حمایت خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے جبکہ پاکستانی قیادت نے ون چائنہ پالیسی کی مکمل حمایت کی۔ چینی قیادت نے اپنی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ پر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔

پاکستان نے ہانگ کانگ کے معاملات کو چین کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ وزیراعظم نے بطور مہمان خصوصی ہارٹی کلچر ایکسپو میں بھی شرکت کی۔

دو روزہ دورے میں وزیر اعظم نے چینی صدر، وزیر اعظم، چئیرمین پیپلز کانگریس سے ملاقاتیں کیں۔ عمران خان چینی صنعت کاروں اور مختلف کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

About The Author