چین نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی موقف مسترد کردیا، ترجمان چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پربیجنگ کا موقف مستقل اور واضح ہے، امید ہے پاکستان اور بھارت باہمی اعتماد کو بڑھائیں گے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر اپنا موقف بدل لیا۔
دوسری جانب ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نےکشمیرسےمتعلق بیان واپس لینےکابھارتی مطالبہ مستردکردیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملائیشین وزیر اعظم نے کہاہے کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کشمیر کا تنازع کیسے حل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم کوئی بیان دیتے ہیں تو اس کا مقصد کسی کو نشانہ بنانا نہیں ہوتا، ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ دونوں فریقین مسئلہ بات چیت سے حل کریں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس