اسلام آباد:حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے درمیان معاملات طے پاگئے،ٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی اجارہ داری کے خلاف حکومت پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کردیا۔
ٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی اجارہ داری کیخلاف حکومت پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کردیا، ٹویٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گا
چیئرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ صباحت علی شاہ کی امریکہ میں ٹویٹر کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں ٹویٹر پر بھارتی اجارہ داری سے پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا۔
صباحت علی شاہ نے ٹوئٹر انتظامیہ کو بتایا کہ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے غاصبانہ قبضے کے بعد ٹویٹر کے ذریعے بھارتی غنڈہ گردی میں تیزی آئی ہےاہل کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر سینکڑوں پاکستانیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کئے گئے۔
ٹویٹر انتظامیہ نے پاکستانی موقف کو تسلیم کرتے ہوئی اس بات کی یقین دہانی کراوئی کےآئندہ ٹویٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،