اسلام آباد: آزادی مارچ 27 کو نہیں 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا،جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ 27 اکتوبر کو شروع ہوگااور ہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو داخل ہونگے۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ ملک بھر سے قافلے ایک ہی وقت میں اسلام آباد میں داخل ہونگے۔
یہ بھی پڑھیے: کارکنان پر امن طریقے سے 27اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نےواضح کیا کہ 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا،27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 27 کے بعد تمام جلوس 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ تیرہ اکتوبر کو پشاور میں رضاکاروں کی پریڈ ہوگی،
ہر صوبے سے دس ہزار رضاکار مانگے ہیں۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور