اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے27 اکتوبر کو کارکنان کو پرامن طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا رخ کرنے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے یہ ہدایت آج پارٹی رہنماؤں کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی ۔ اجلاس میں سینیٹر مولانا عطاء الرحمان ،علامہ راشد سومرو، مولانا سعید یوسف اور عبداللہ خیلجی سمیت دیگر شریک تھے۔
سینیٹر طلحٰہ محمود، ایم این اے آغا محمود شاہ، ایم این اے مفتی عبدالشکور، ڈاکٹر عتیق الرحمن اور خواجہ مدثر تونسوی بھی اجلاس میں شریک تھے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے اجلاس کے دوران شرکاء کو ہدایت دی کہ آزادی مارچ کے انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکنان کسی بھی منفی پروپیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں اور اپنی تیاریوں کو تیز کریں۔
اجلاس میں آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کو بلاوجہ پولیس کی جانب سے تنگ کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں آزادی مارچ کے مقام ڈی چوک کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور