دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مچھلیاں پکڑتے بچے دیوار کی زد میں آگئے، ایک جانبحق ،ایک زخمی

ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی بچے کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا ۔

کبیروالا: پل رانگو سے ککر ہٹہ روڈ پھٹیاں  والی پل پر بچے مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ پل کی دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں 1 بچہ جاں بحق 1 زخمی  ہوگیا۔ 

ریسکیو 1122کے مطابق اس واقعے میں  جاں بحق  ہونے والے بچےکی شناخت راشد ولد مجاہد حسین  عمر 6 سال سے ہوئی  ۔  جبکہ  رضوان ولد صدیق اس حادثے میں زخمی ہوگیا۔

ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی بچے کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا ۔

About The Author