دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

8اکتوبر 2019:رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

خان پور سے

1۔ خان پور:ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھین لی، مختلف وارداتوں میں گھریلو سامان اور موٹر سائیکل چوری، بجلی چوری پر کاروائی، تتار چاچڑ کارہائشی رئیس غلام مرتضٰے اپنے گھر جارہاتھا کہ بابر ٹاؤن میں تین موٹر سائیکل سواروں نے روک کر اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی، جناح آبادی چک99NPمیں سلیم کے بند گھر سے اکرم سیال نے دو افراد کی مدد سے قیمتی گھریلو سامان چوری کرلیا، بسم اللہ کالونی کے رہائشی عبدالخالق کی موٹر سائیکل اس کے گھر کے باہر سے چوری، بجلی چور ی کرنے پر گہمل پیر کے رہائشی صلاح الدین کے خلاف تھانہ سہجا میں کاروائی شروع کردی گئی، پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے کروائی شروع کردی ہے۔

2۔خان پور :فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو زخمی کردیا گیا، گواہی دینے پر ایک شخص زخمی، بستی بہاراں میں دو بھائیوں خالد اور زاہد کو رجب علی اورا صغر نے گولیاں مار کر زخمی کردیا، موضع احمد کڈن میں گواہی دینے پر شبیر کو جلیل اور گل محمد نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے تشدد کرکے زخمی کردیا، پولیس نے مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

3۔خان پور :کرپشن اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سزاؤں کی قانون سازی کرکے عمل درآمد کو یقینی بنانا وقت کی ضرورت ہے، قومی ائیر لائن کی انتظامیہ نے تین سال میں دس کروڑ کا کھانا ضائع کردیا ملک اس قسم کی غفلت کا متحمل نہیں ہوسکتا، سروے میں بات چیت کرتے ہوئے صدر الیکٹرونکس ایسوسی ایشن حافظ محمد دین محمدی، مقامی نجی کالج کے ڈائریکٹر راؤ حامد سعید، سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری فہد سعید، سابق نائب ناظم میاں محمد ریاض، تاجر راہنماء سردار ناہید خان دستی، مغل برادری کی سرکردہ شخصیت محمد اشرف پھول مغل، سیاسی وسماجی راہنماؤں محمد اکرم دستی اورملک علی اکبر مسن نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی بدحالی سے بچانے کے لئے کرپٹ مافیا کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ غفلت سے قوم کے کروڑوں ضائع کرنے والوں سے بھی سختی کے ساتھ نمٹا جائے۔

4۔خان پور :سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد اظہر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے اور عوام کو علاج معالجے سمیت دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے صوبے کا قیام ضروری ہے، اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کو شروع سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے خطے میں پسماندگی بہت ذیادہ ہے، لوگوں کو مسائل کے حل کے لئے لاہور کا ایک لمبا سفر طے کرنا پڑتا ہے جوعام آدمی کے لئے مشکل کام ہے، جبکہ ترقیاتی فنڈز بھی جنوبی پنجاب تک صحیح طور پر نہیں پہنچ پاتے، ان تمام مسائل کا حل صوبے کے قیام میں ہے۔

صادق آباد سے

صادق آباد (نامہ نگار) خاوند سے ناراض بیوی نے عدالت سے طلاق لیکر دوسری شادی کرلی ‘ پہلے خاوند نے کالی قرار دیکر 12 لاکھ روپے جرگہ مانگ لیا’ نہ دینے پر ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے خاتون اور اسکے خاوند کو قتل کرنے کیلئے گھر پر فائرنگ کردی ‘ تھانہ بھونگ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا’ اعلی حکام انصاف دلائیں خاتون اپنے تحفظ کیلئے پریس کلب پہنچ گئی تفصیل کے مطابق گڑھی خیر محمد جھک کی رہائشی نادیہ بی بی نے اپنے خاوند علی محمد اور سسر بہائوالدین  کے ہمراہ پریس کلب صادق آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میری شادی چھ سال قبل کچہ اراضی کے اسماعیل سے ہوئی تھی جس سے تین سال قبل میری ناراضگی ہوگئی میں نے دو سال قبل عدالت سے طلاق لیکر اب میں نے علی محمد سے شادی کرلی جس پر میرے سابق خاوند اور اسکے قبیلہ والوں نے مجھے کالی قرار دیکر میرے خاوند سے 12لاکھ روپے جرگہ طلب کیا ہے جوکہ ہم غریب لوگ نہیں دے سکتے جس پر میرے سابق خاوند نے پانچ سے زائد مسلح افراد کے ہمراہ ہمارے گھر میں گھس کر ہمیں قتل کرنے کیلئے فائرنگ کی اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان فرار ہوگئے تھانہ بھونگ میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں کیے گئے اب ہم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ہمیں خدشہ ہے کہ ملزمان ہمیں قتل کردینگے ہم وڈیروں کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں جرگہ دو انہوں نے وزیر اعظم پاکستان’ وزیر اعلی پنجاب ‘ آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے

صادق آباد (نامہ نگار)مہد لے لحد تک کپاس ہماری تن پوشی کرتی ہے ،ڈائریکٹر جنرل زراعت ڈاکٹر انجم علی ،تفصیل کیمطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل زراعت ڈاکٹر انجم علی نے کپاس کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ ضلع رحیم یارخان زراعت کا گھر ہے اس ضلع کی زراعت ترقی یافتہ ہے اور کسان باشعور ہیں کپاس کی کاشت میں اضافہ ہوا لیکن موسمی تبدیلی کے اثرات نے کپاس کو کافی نقصان پہنچایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر سطح پر کسانوں کے ساتھ تعاون کررہی ہے سبڈی سکیموں کو مزید شفاف بنایا جارہاہے اور بیجوں کو معیاری سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے سیڈ ایکٹ کا نفاذ عمل میں لایا جارہاہے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر عابد نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ منظور شدہ اقسام کاشت کریں ۔دیگر مقررین میں ابوبکر خان منیجر ڈاکٹر شفیق الرحمان ،رسول بخش جونیجوڈائریکٹر زراعت سکھر شامل تھے ۔

مقررین نے کہاکہ کپاس کو موسمی اثرات سے بچانے کے لئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے جب کہ کیڑے مکوڑوں کا بروقت کنٹرول بھی اہم جزو ہے اس سمینار میں کسان تنظیموں کے تمام نمائندگان نے شرکت کی جن میں حاجی ریاض چیمہ عبدالستار لاڑ،اللہ یار ولانہ ،محمد طارق،ناصر عجمیل ،مانک وغیرہ کسان تنظیموں کے نمائندہ چوہدری محمد یٰسین نے سیمینار کے انعقاد کو محکمہ زراعت کی کامیابی قرار دیا اور WWFکے کام کو بھی خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر پندرہ سو سے زیادہ کسانوں نے شرکت کی ظہور سلطان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت صادق نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے ۔

فتح پور کمال ( ) موضح کوٹ شاہان کے رھایشی محمد عمران بھارہ کا تین سال کا بیٹا محمد ذیشان گھر کی نزدیکی نہر تھری ایل کے کنارے کھیل رھا تھا کہ اس کا پاوں پھسل گیا اور وہ نہر میں گر کر لاپتہ ہو گیا ۔ 4گھنٹوں بعد بچے کی نعش موری تھکل پر لوگوں نے دیکھہ کر نکالی۔ بچے کا والد لاھور محنت مزدوری کرتا ھے*

لیاقت پور سے

لیاقت پور:سابق چیرمین یونین کونسل جن پور ملک احمد نواز نائچ۔ملک نبی بخش نائچ ایڈوکیٹ ۔ملک رب نواز نائچ ایس پی کسٹم کے بھائی ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ جیل حافظ آباد ملک محبوب احمد نائچ اسکی اہلیہ اور بیٹی کا نماز جنازہ بستی حاجی عظیم بخش نائچ جن پور تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان میں ادا کر دی گئی ۔

نماز جنازہ میں آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاھد سلیم بیگ ۔ڈی آئی جی بہاولپور محسن رفیق چودھری۔ڈی آئی جی سرگودہ نوید رؤف ۔مخدوم سید احمد عالم انور سئیں ۔سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی  سپرئینڈٹ جیل رحیم یار خان سید بابر علی شاہ ۔غلام محی الدین قریشی۔شہزاز اقبال ۔سردار عامر نواز خان چانڈیہ پارلیمانی سیکرٹری ۔ایم پی اے سردار غضنفر علی خاں لنگاہ سابق ایم پی مخدوم سید مسعود عالم۔قاضی احمد سعید ۔ڈاکٹر شاھد الیاس ۔مخدوم سید صفدر رضوی۔رانا ہارون عباس ۔سردار نزیر احمد خان چانڈیہ بلال مصطفی سعیدی ۔رانا خلیل احمد ضیاء سید طارق حسین رضوی۔حاجی عارف خان گبول۔محمد نواز خٹک۔حبیب احمد چوہدری۔سید شاھد اقبال گیلانی۔میجر (ر) محمد قاسم ۔قاضی سراج احمد۔قاضی باصم سراج ۔ڈاکٹر نذیر احمد صدیقی ۔ملک ارشد نائچ ایڈوکیٹ سید لطف جہانیاں ایڈوکیٹ۔ راشد رفیقِ چوہدری۔محمود علی خان لنگاہ ۔جام رشید اونڑ۔میاں منظور چوہان۔غلام دستگیر خان لنگاہ ڈی ایس پی لیاقت پور ۔رانا محمد اسماعیل ۔پرویز اختر جتوئی ۔سیف اللہ خان کورائی ملک اجمل نائچ ۔۔پولیس ۔وکلا ۔سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

About The Author