دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خانیوال:بچوں سے زیادتی کےبعد ویڈیو بنا کربلیک میل کرنے والاملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ جودھ پور کے رہائشی معصوم بچے  کو تینوں ملزمان ورغلا کر ملزم علی رضا کے گھر لے گئے،خالی گھر میں معصوم بچے سے زیادتی کرنے کی کوشش کرتے رہے اوروڈیو بناکر بلیک میل کرتے رہے۔

خانیوال:بچوں سےبدفعلی کرکے ویڈیو بنا کربلیک میل کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

مقامی پولیس کے مطابق جودھ پور کےرہائشی تین ملزمان علی رضا،شہروز اور راشد کو بچوں سے بدفعلی کر کے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جودھ پور کے رہائشی معصوم بچے  کو تینوں ملزمان ورغلا کر ملزم علی رضا کے گھر لے گئے،خالی گھر میں معصوم بچے سے زیادتی کرنے کی کوشش کرتے رہے اوروڈیو بناکر بلیک میل کرتے رہے۔

ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک کے نوٹس کے بعد مرکزی ملزم علی رضا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس  نے ملزم کو اپنی حراست میں لیکر لیپ ٹاپ اور ویڈیو بنانے والے موبائل برآمد کر لیاہے۔

ملزم کی گرفتاری کے بعد لیپ ٹاپ سے درجنوں بچوں کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیوز بھی ریکور کر لی گئی ہیں۔ پولیس نے تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک نے کہاہے کہ  معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

About The Author