دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انعم مرزا، ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے سے شادی کرینگی

واضح رہے کہ فیشن ڈیزائنر انعم مرزا کی یہ دوسری شادی ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے سے شادی کرینگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی بہن کی شادی کی تصدیق کردی ہے۔

ثانیہ مرزا

فیشن ڈیزائنر انعم مرزا رواں سال دسمبر میں اسد سے شادی کرینگی۔

اسد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے ہیں۔ واضح رہے کہ فیشن ڈیزائنر انعم مرزا کی یہ دوسری شادی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انعم مرزا اور اسد کی ثانیہ مرزا کے ساتھ تصاویر بھی گردش کررہی ہیں ۔ اسد مرزا ثانیہ مرزا خاندان کے ساتھ نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

About The Author