دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورمستقل نہ کرنے پراراضی لینڈ ریکارڈ سنٹر کوٹ ادو کے ملازمین کی ہڑتال

ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادوسمیت دیگر علاقوںمیں  اراضی سنٹرز کوتالے لگا دیے گئے۔ ہڑتال ملازمین کی مستقلی اور سروس سٹرکچر نہ بنانے پر کی گئی ہے۔

کوٹ ادو:3 سال سے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور 7سال سے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پراراضی لینڈ ریکارڈ سنٹر کوٹ ادو کے ملازمین کی مطالبات کے لئے ہڑتال کردی ہے۔

ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادوسمیت دیگر علاقوںمیں  اراضی سنٹرز کوتالے لگا دیے گئے۔ ہڑتال ملازمین کی مستقلی اور سروس سٹرکچر نہ بنانے پر کی گئی ہے۔

اس بارے تفصیل کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ یونین کے حکم پر 3 سال سے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور 7سال سے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پراراضی لینڈ ریکارڈ سنٹر کوٹ ادو کے ملازمین کی مطالبات کے لئے ہڑتال کردی ہے۔

اس بارے معلوم ہوا ہے کہ3سال گزرنے کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ملازمین کو 7 سال سے زائد کا عرصہ ہونے کے باوجود مستقل نہیں کیا جا رہا۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سروس سٹرکچر نہ بنانے اور مستقلی نہ کر کے مسلسل حق تلفی کر رہی ہے۔

اس موقع پر ملازمین نے کہا کہ سروس رولز پر عملدرآمد کرنے کی صورت میں ہی ہڑتال ختم کی جائے گی،جب تک ان کے سروس رولز مکمل کر کے مستقل نہیں کیا جاتا ہڑتال ختم نہیں کریں گے ۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب حکومت ہمیں ریگولر کرنے میں سنجیدہ ہے تو وہ منسٹر ریونیو ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور دیگر ذمہ داران افسران کی کمیٹی بنا کر ہمارے رولز مکمل کرنے کی منظوری دے۔

دوسری طرف اراضی سنٹر بندہونے سے سائلین کی کثیر تعداد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

About The Author