دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

ذرائع کا کہناہے کہ رہبر کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کنوینر اکرم درانی نے طلب کیاہے ۔ رہبر کمیٹی کا اجلاس کل 3 بجے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔

اسلام آباد: حزب اختلاف میں شامل جماعتوں نے  اہم بیٹھک کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ رہبر کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کنوینر اکرم درانی نے طلب کیاہے ۔ رہبر کمیٹی کا اجلاس کل 3 بجے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماء شریک ہوں گے، اجلاس میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر غور ہوگا۔

واضح رہے کہ آج قومی احتساب بیورو راولپنڈی کے دفتر میں پیشی کے بعد ایک سوال کے جواب میں اکرم خان درانی نے کہا کہ  ہو سکتا ہے دو تین روز میں رہبر کمیٹی کا اجلاس بلا لیا جائے۔ ہماری اسفند یارولی خان  سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی  ہے۔ رہبر کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی ہے  اس پر عمل کریں گے۔

وزیراعظم نے القاعدہ اور ڈیورنڈ لائن سے متعلق بیانات دے کر حماقت کا ثبوت دیا،بلاول

صحافی کے سوال پر اکرم خان درانی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا نام آپ نے دیا ہم نے لاک ڈاؤن کا نام نہیں لیا،ہمارا تو آزادی مارچ ہوگا۔باقی فیصلے وقت آنے پرہوںگے۔ آزادی مارچ کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔ اس مارچ کا دورانیہ کتنا ہو گا یہ وقت پر پتہ چلے گا۔

About The Author