آج کل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ننھے بچے کی وڈیو کے خوب چرچے ہیں ، اس بچے سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ اس کا تعلق سرائیکی وسیب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بوریوالہ سے ہے۔
ننھے بچے کی وڈیوکافی عرصے سے ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیاکی دیگر ویب سائٹس پروائرل ہے ۔
دانیال گیلانی نامی صارف نے اس ننھے بچے کو ”لٹل ماسٹر “ کا خطاب دیا ہے جو طبلے پر پاکستان کے چاروں صوبوں کی مختلف ثقافتی دُھنیں کمال مہارت سے بجاتا ہے ۔
ٹوئٹر پر صارفین نے بچے کی مہارت کی خوب تعریف کی ہے اور اس امید کا اظہار کیاہے کہ بچہ بڑا ہوکر طلبہ ماسٹر بنے گا اور خوب نام کمائے گا۔
صارفین نے بچے کی معصومیت کو بھی خوب سراہا ہے جب وہ آخر میں کہتا ہے "سر جی میرے بازو تھک گئے ہیں”
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ