دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تبدیلی سرکار غریب مکاؤ پر وگرام پر پوری طرح عملدرآمد کر رہی ہے،ملک رضا ربانی کھر

ملک رضا ربانی کھر نے کہا کہ کنٹینر کی سیاست کرنے والے نا اہل حکمران آج بھی کنٹینر پر براجمان ہیں،عوام تبدیلی سرکا ر سے مایوس ہوکربلاول بھٹوزرداری کی جانب دیکھ رہے ہیں،

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ملک رضا ربانی کھر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، غریب عوام 2 وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے ہیں، بجلی گیس اور پیڑول کی قیمتوں کے اضافہ کے بعدادویات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں،

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی ملک رضا ربانی کھر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور عوام پی پی پی کی حکومت کو یاد کررہے ہیں،وہ وقت دور نہیں جب پی پی پی کا دور ہو گا اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی قوم کے مسائل حل ہونگے،

انہوں نے کہا کہ حکومت کا گیس کی قیمتوں میں 80فیصد اضافے کا فیصلہ ظالمانہ اقدام ہے، ہم اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت اس سے قبل بھی بجلی گیس ادویات اورپیڑول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے،جس کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے، غریب عوام 2 وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، پوری قوم حکومت سے مایوس ہوچکی ہے،

انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار غریب مکاؤ پر وگرام پر پوری طرح عملدرآمد کر رہی ہے ، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والی عوام پر عرصہ حیات تنگ کررہے ہیں،

ملک رضا ربانی کھر نے کہا کہ کنٹینر کی سیاست کرنے والے نا اہل حکمران آج بھی کنٹینر پر براجمان ہیں،عوام تبدیلی سرکا ر سے مایوس ہوکربلاول بھٹوزرداری کی جانب دیکھ رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ماضی میں الزامات لگانے والے آج بھی الزامات کی سیاست کررہے ہیں،مہنگائی اور عوام مسائل سے توجہ ہٹانے کی ہر کوشش کو نا کا م بنائیں گے،

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کے درمیان موجود رہ کر عوامی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، اگر مخالفین سمجھتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف جھوٹے ہتھکنڈے استعمال کر کے عوام کو پی پی پی سے دور کردیں گے تو وہ احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے اور اسکے منتخب نمائندگان اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے کے تحت عوام کی بے لوث خدمت کرنے میں مصروف ہیں۔

About The Author