دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تبدیلی کے دعویداروں اور نالائقوں کے ٹولے نے عوام کو ڈینگی کے سپرد کردیا ہے،ملک احمد یار ہنجرا

انہوں نے کہا کہ نالائق حکمرانوں نے پہلے پاکستانی قوم کو دھوکہ دیا اوراب کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، تمام پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،

کوٹ ادو;سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں اور نالائقوں کے ٹولے نے عوام کو ڈینگی کے سپرد کردیا ہے۔

انہیں مرنے کے لئے بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے، ہسپتالوں میں بیماروں کے لئے دوائیاں بھی بند کردی گئی ہیں اب عوام کے لئے ہسپتالوں کے دروازے بھی مستقل بند ہونے والے ہیں،نالائق حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام دوائیوں کے بغیر ہی مر جائیں گے،

ان  اظہار انہوں نے ہنجراء ہاوس پر میڈیا کے نمائندوں ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

 انہوں نے کہا کہ نالائق حکمرانوں نے پہلے پاکستانی قوم کو دھوکہ دیا اوراب کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، تمام پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،

انہوں نے کہا کہ جب تک نالائق نااہل اور سلیکٹڈ حکومت رہے گی ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی،انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کرپشن چھپانے کے لئے آئینی بحران پیدا کررہی ہے،

ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ حلقہ سے منتخب نمائندوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،حلقے کے عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،تعلیم و صحت او ر گیس کا فقدان ہے،

بجلی کی بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے، شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں حلقہ میں خطیر رقم خرچ کرکے عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کی تھیں،منتخب نمائندوں نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے انہیں پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ ہنجراء خاندان حلقے کے عوام کی بلا امتیاز رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتا ہے، ہمارے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ۔

About The Author