دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی قومی تحریک ٹانک کا جنرل کونسل کا اجلاس

اجلاس میں 26-10-2019 بروز ہفتہ سرائیکستان سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام گرینڈ سرائیکستان کنونشن بمقام حقنواز پارک ڈیرہ اسماعیل خان میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا گیا ـ

ٹانک: معوز آرائیں چیرمین سرائیکی قومی تحریک ٹانک کی زیر صدارت سرائیکی قومی تحریک ٹانک کا جنرل کونسل کا  اجلاس عرفان شہید پارک میں منعقد ھوا ـ

اجلاس میں 26-10-2019 بروز ہفتہ سرائیکستان سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام گرینڈ سرائیکستان کنونشن بمقام حقنواز پارک ڈیرہ اسماعیل خان میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا گیا ـ

اراکین کو سرائیکی قومی تحریک ٹانک کی دو ماہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا ـ

اجلاس میں وارن کینال کو چالو کرنے کیلئے بہترین اقدامات پر ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد وزیر اور حسنین احمد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ـ

اجلاس کے شرکا نے سرائیکی قومی تحریک ٹانک کی دو سال کی کارکردگی پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا اور سرائیکستان کے حصول و سرائیکی قوم کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ـ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرائیکی قومی تحریک ٹانک کی ضلعی کابینہ کیلئے الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ سرائیکی قومی تحریک ٹانک کیلئے جدوجہد کرنے والے کارکنوں کو عہدے دیئے جا سکیں ـ

اجلاس میں سرائیکی قومی تحریک ٹانک کے ممبران کے عزیز و اقارب کے انتقال پر افسوس کا اظہار اور دعا بخشش کی گئ ـ

About The Author