دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلاول بھٹو زرداری کی اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان سے ملاقات

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ولی باغ میں ہونا تھی مگر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اب اسلام آباد میں ہوگی ۔

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں، دونوں رہنماؤں کی ملاقات شروع ہوگئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، نیر بخاری اور مصطفی نواز کھوکھر ملاقات میں شریک ہیں،

اے این پی کی طرف سے  میاں افتخار حسین، امیر حیدر خان ہوتی، شاہی سید اور زاہد خان بھی ملاقات میں موجود ہیں۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی آزادی لانگ مارچ اور دھرنے پر گفتگو ہو گی۔

ملاقات میں مسئلہ کشمیر ، افغانستان کی صورت حال سمیت خطے کی صورت حال زیر بحث آئے گی اورملک کی خراب ہوتی معاشی صورت حال پر بات کی جائے گی۔

پہلے ملاقات اسفندیار خان کی رہائش گاہ ولی باغ پر ہونا تھی، مگرسیکیورٹی وجوہات کے باعث اب ملاقات اسلام آباد میں ہوئی

About The Author