روجھان (ضامن حسین بکھر)5 اکتوبر کی توسط سے سن رائز گرلز اکیڈمی روجھان میں ٹیچرز ڈے کے حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار خضر حسین مزاری تھے ۔
سن رائز گرلز اکیڈمی کی زیر تعلیم طالبات نے بھر پور شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ طالبات نے ٹیچرز ڈے کے حوالے سے تقاریریں کیں
پاکستان اور دنیا بھر کے ٹیچرز کو خراج تحسین اور سلام پیش کیا اور معاشرے میں ٹیچرز کی افادیت بیان کی۔
اس کے علاوہ اس موقع پر ایک ہونہار طالبہ نے انگریزی زبان میں کشمیر کی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہ کہ ہم بھارتی افواج کی کشمیر میں کشمیری مسلمانوں پر مظالم کی شدید الفاظ میں بھر پور مزمت کرتے ہیں۔
اس موقع پر طالبات نے ٹیچرز ڈے پر اپنے ٹیچرز کو ان کی کارکردگی پر ان کو سلام اور خراج تحسین پیش کیا ۔
اس حوالے سے مہمان خصوصی سردار خضر حسین مزاری نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام ان طالبات کو مبارک پیش کرتا ہوں جنہوں نے امسال اچھی پوزیشنز لی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب طالبات کے لئے میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو تعلیم کے میدان میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے اور میں خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں سن رائز گرلز اکیڈمی کے سٹاف، بلخصوص اکیڈمی ہذا کے پرنسپل عبدالرسول مزاری کو جنہوں نے تعلیمی سہولیات کی عدم فراہمی کے باوجود وہ جس لگن اور محنت سے بچیوں کو تعلیم دے رہیں ہے۔
سردار خضرخان نے کہا کہ یہ روجھان میں ایک مثال ہے اور دوسری بات یہ کہ جو جدوجہد ڈگری گرلز کالج کے قیام کے لئے کر رہے وہ بھی قابل داد و لائق تحسین ہے اور یہ ایک اہم مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ روجھان میں گرلز ڈگری کالج کے لئے سب کو ملکر جدوجہد کرنی چاہیئے اور اس جدوجہد میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔
اس موقع اکیڈمی ہذا کے جملہ سٹاف اور پرنسپل عبدالرسول نے سردار خضر حسین مزاری کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون