کوٹ ادو :تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو سے پارکنگ فیس اسٹینڈ کے نام پر نام نہاد ٹھیکیدار کی غنڈہ گردی ختم نہ ہو سکی ،بھتہ نہ دینے پردوائی لینے کیلئے آئے 2طالبعلموں پر وحشیانہ تشدد سےایک طالبعلم بیہوش ہوگیا ۔
دونوں طالبعلم دوائی لیے بغیر ہسپتال سے واپس روانہ ہوگئے۔ نام نہاد ٹھیکیدار اور اس کے غنڈوں کے خلاف تھانے کوٹ ا دو پہنچ گئے۔
پولیس نے ڈاکٹ جاری کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، نام نہاد ٹھیکیدار نے عرصہ دراز سے سٹے آرڈر لے کر ہسپتال سے بھتہ وصولی کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ اسٹے آرڈر خارج ہونے پر اپیل دائر کردی، 9اکتوبر کو پیشی مقررہے۔
تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو میں بغیر ٹھیکہ نام نہاد ملتان کے ٹھیکیدار کی غنڈہ گردی ختم نہ ہو سکی، ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود عدالت سے سٹے آرڈر لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سے پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ وصولی کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ۔
نہ دینے والے مریضوں اور ان کے لواحقین پر تشدد بھی معمول بنایا ہوا ہے،
آج موضع کھیڑا کے رہائشی عبدالحئی لک کا 15 سالہ بیٹا سیکنڈ ایئر کا طالب علم شاہد لک اپنے چھوٹے بھائی جسے بخار تھا کی دوائی لینے کے لئے دو موٹرسائیکلوں پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال آئے اور مین گیٹ پر قائم نام نہاد ٹھیکیدار کے غنڈوں نے دونوں بھائیوں کو روک لیا اور دو موٹر سائیکلوں کی پارکنگ فیس کے نام پر 40 روپے طلب کیے ۔
پیسے نہ دینے پر غنڈوں نے طالبعلم محمد شاہد لک پر وحشیانہ تشدد کیا، جس سے وہبے ہوش ہوگیا اور اس کے ناک کی ہڈی ٹوٹنے کا خدشہ ہے، جبکہ اس کے چھوٹے بھائی جوبخار میں مبتلا تھا اسے اٹھا کر تھانے کوٹ ادو لے گیا۔
پولیس والوں نے طالبعلم کامیڈیکل ڈاکٹ جاری کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔
دوسری طرف بغیر ٹھیکہ کے ٹھیکے دار کے غنڈے بغیر ٹھیکہ کے وصولی کرتے ہیں نہ دینے والوں پر تشدد معمول بنایا ہوا ہے۔
اس بارے اسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹھیکیدار نے ٹھیکہ لینے کے بعد تھوڑے سے پیسے جمع کرانے کے بعدغلط جگہ دینے کا بہانہ بنا کر عدالت سے سٹے آرڈر لیا ہوا تھا اور اور کافی عرصہ سے عدالت سے آئے روز پیشیاں لے کر بھتہ وصولی کا کام شروع کیا ہوا ہے۔
اس حوالے سے موجودہ ایم ایس ڈاکٹر طارق جمشید نے گزشتہ دنوں عدالت میں پیش ہوکر تمام صورتحال سے عدالت کو آگاہ کیا ،جس پر عدالت نے اسٹے آرڈر خارج کردیا ۔
مگر نام نہاد ٹھیکیدار نے سٹی آرڈر خارج ہونے پر اپیل کے لیے ایڈیشنل سیشن جج کوٹ ادو فواد عارف کی عدالت میں دوبارہ اپیل دائر کر دی جس کی تاریخ پیشی 9اکتوبر 2019 ہے ۔
دوسری طرف طرف شہریوں نے نام نہاد ٹھیکیدار اور اس کے کارندوں غندہ گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار، آئی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازی خان، کمشنر ڈیرہ غازی خان ،ڈی پی اومظفرگڑھ، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ، ایس ڈی پی او کوٹ ادو سے مطالبہ کیا ہے کہ نام نہاد ٹھیکیدار اور اس کے کارندوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور وصول کی گئی بھتہ کی لاکھوں روپے کی رقم برآمد کرکے سراکری خزانے میں جمع کرائی جائے بصورت دیگر شہری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون