اسلام آباد: آزادی مارچ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آنے والے ہفتے میں ہوگا،کور کمیٹی کے اجلاس کے لیے منگل کا دن موزوں ترین قرار پایا ہے۔
ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی حکومت مخالف تحریک پر غور کرے گی۔
بلاول بھٹو زرداری کور کمیٹی کو مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات بارے آگاہ کرینگے۔ آصف زرداری سے ملاقات اور ان کی ہدایات کے حوالے سے بھی کور کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن سے اب تک ہونے والی گفت و شنید سے بھی بلاول بھٹو کور کمیٹی کو آگاہ کرینگے ،پی پی کے اسیر رہنماؤں اور سندھ حکومت کو درپیش مسائل بھی کور کمیٹی میں زیر بحث آئینگے۔
پارٹی کے ذمہ دار ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت مخالف تحریک کی حامی البتہ غیر جمہوری عمل کی مخالف ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ایسے کسی مارچ یا دھرنا کا حصہ نہیں ہوگی جو جمہوری بساط لپیٹ دے۔
پیپلزپارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، جمہوریت مخالف سازشوں سے دور رہیں گے۔پارٹی یہ بھی سمجھتی ہے کہ موجودہ حکومت نااہل ہے، اس سے نجات کے لیے بھی جمہوری طریقہ کار کے ہی حامی ہیں۔
پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آرہاہے، حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائے گی، فضل الرحمان
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی میں مولانا فضل الرحمان کے مارچ اور اس سے منسلک دیگر عوامل پر مکمل غور کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی مارچ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ