دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مصطفے کھر

مصطفے کھر کے کتے کو زخمی کرنے والے کاشتکارکے خلاف مقدمہ خارج

پولیس ترجمان وسیم خان نے کہا کہ سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کا کتا کھلا ہونے کے باعث خود موٹر سائیکل سے جاٹکرایا تھا۔

مظفرگڑھ: سابق گورنر پنجاب  ملک غلام مصطفیٰ کھر کے کتے کے زخمی ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔

ترجمان مظفرگڑھ پولیس کے مطابق  ڈی پی او مظفر گڑھ کی ہدایات پر ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز بخاری نے مقدمے میں نامزد شہری اسماعیل کا بیان ریکارڈ کیا اور  حقائق سامنے پر کتے کے زخمی ہونے کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔

پولیس ترجمان وسیم خان نے کہا کہ سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کا کتا کھلا ہونے کے باعث خود موٹر سائیکل سے جاٹکرایا تھا۔ موٹر سائیکل سوار شہری نے اسماعیل نے کتے کو بچانے کی کوشش کی تھی ۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پبلک مقام  پر پالتو کتا کھلا چھوڑنا بھی غیرقانونی ہے۔

پولیس کی طرف سے پبلک مقام پر کتا کھلا ہونے کو غیر قانونی تو قرار دیا گیاہے مگر اس حوالے سے قانونی کارروائی بارے خاموشی اختیار کرلی گئی ہے ۔

مصطفے کھر کا کتا زخمی کرنے پر غریب کاشتکار کے خلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ مظفرگڑھ کے تھانہ سنانواں میں کتا زخمی کرنے کے الزام میں سابق گورنر ملک مصطفیٰ کھر کے ملازم کی مدعیت میں اسماعیل نامی کاشتکار پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

About The Author