دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آرہاہے، حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائے گی، فضل الرحمان

پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آرہاہے،حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائےگی ،یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی۔

آزادی مارچ کے لیےآصف زرداری ہمارے ساتھ ہیں ،کہیں سے مایوسی نہیں،ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے15سے 20 لاکھ نوجوانوں کو نکالا گیا،نا اہل اور ناجائز حکومت کا جانا ٹھہر گیاہے ۔

پشاورمیں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسلام آباد پہلا پڑاؤہوگا،بی اور سی پلان کی طرف بھی جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار چھوڑکر نئے الیکشن کرائے جائیں ،جائز حکومت تشکیل دی جائے کیونکہ نااہل حکمرانوں نے روزگارکےتمام مواقع ختم کردیئےگئے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نےعام آدمی اورپاکستان کی آوازبنناہے،ایٹمی جنگ کی بات کرکےپاکستان کوکٹہرےمیں کھڑاکردیا گیاہے،جنگ کی دھمکیوں پرآناسفارتی ناکامی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں ،آنے والے دنوں میں کیا ہوتا ہے دیکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کےطلبہ میں انعامات تقسیم کرکےہمیں کاؤنٹرکرنےکی کوشش کی،مدرسوں کا ایشو بڑھا کر حکومت بین الاقوامی سپورٹ لینا چاہتی ہے،حکومت کا مدارس والا کارڈ فیل ہوچکا ہمارے مدارس اس کا اثر نہیں لے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 27اکتوبر کوکشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منائیں گے،ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا،صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تبدیل کرتے رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے  کہا کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں ،نئے انتخابات کی طرف جانے کا مطالبہ کریں گے،ملک اس وقت معاشی لحاظ سےڈوب رہاہے۔

About The Author