ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقہ دین پور میں ایک اسکول کے قریب پولیس کی کارروائی ، دو خودکش جیکٹس سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس )عنایت اللہ ٹائیگر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اسلحہ اسکول کے پیچھے نالے سے برآمد ہوا۔
پولیس نے ایک شہری کی نشاندہی پر علاقہ دین پور میں کاررائی کی ۔کارروائی کے دوران پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ۔
انچارج بی ڈی ایس عنایت اللہ ٹائیگر کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ میں دو خودکش جیکٹس ،6 عدد ڈیٹونیٹر،3 سوئچز، تین کلو بارود اور ریموٹ کیس شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ کسی بڑی کارروائی میں استعمال ہوسکتی تھا ۔
پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لے کرعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون