مظفرگڑھ: نشتراسپتال ملتان کے سابق معطل ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک کی کرپشن کیس میں عدالت سے ضمانت خارج ہوگئی۔
اینٹی کرپشن کیمپ عدالت مظفرگڑھ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر ڈاکٹر عاشق ملک فرار ہوگئے۔
ڈاکٹر عاشق ملک کے خلاف اینٹی کرپشن مظفرگڑھ میں دو الگ الگ مقدمات درج تھے۔
عدالت نے بوگس بھرتی کیس میں ڈاکٹر عاشق ملک کی ضمانت منظور کرلی تاہم ادویات خریداری کرپشن کیس میں ضمانت خارج کی ہے۔
ایک کیس میں ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہونیوالے ڈاکٹر عاشق ملک کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن پولیس نے کوشش تیز کردی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون