نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کیلئے سرائیکی وسیب کے شہر داجل سے کھلا خط

محترم عمران خان صاحب وزیراعظم پاکستان۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب۔ جناب عالی۔ گزارش ہے کہ ہم پسماندہ ضلع راجن پور کے باسی ہیں جہاں پر ابھی تک نہ تو انصاف پہنچا اور نہ ہی ہمارے حقوق کی نگہبانی کرنے والا کوئی لیڈر اگر ہم عوام میں سے کوئی آ واز اٹھاتا ہے تو الٹا اسے ہی ذلیل وخوار کیا جاتا ہے۔

جناب عالی۔ پورے پنجاب کی طرح ہمارے ضلع میں کالج میں سی ٹی آ ئی کی بھرتی کیلئے اشتہار دئیے گئے ۔ ہر کالج اپنی اپنی سیٹوں کو مشتہر کرنے کا پابند تھا ۔ مگر افسوس کہ تحریک انصاف کی حکومت جو کہ میرٹ پر زور دیتی ہے کو ان بھرتیوں میں کرپشن اور اقربا پروری کر کے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ مختلف کالجوں میں اور خاص طور گورنمنٹ وومن کالج داجل میں پرنسپل نے کرپشن کی انتہا کردی۔ ایک سیٹ جو کہ ریاضی کی مشتہر کی گئی مگر اس کو ہسٹری میں تبدیل کر کے خفیہ رکھا گیا جس پر داجل اور مضافات کے امیدوار اپلائی نہ کر سکے۔

اس پرنسپل نے اپنی ایک امیدوار جو کہ ہسٹری کی بھی نہیں ہے کو اس سیٹ پر موزوں قرار دیا۔ حالانکہ ایک بچی جو کہ ہسٹری کی تھی کو پتہ چلا تو وہ کالج گئی اسے یہ کہ کر واپس بھیج دیا گیا کہ یہ سیٹ معذور کوٹہ پر ہے۔

اسی کالج میں ہی ایک سیٹ اسلامیات کی ہے جس پر پچھلے تین سال سے ایک ہی لڑکی کو سلیکٹ کیا جاتا ہے اور باقیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے جو اس سے میرٹ پر آ گے ہے ۔

شنید ہے کہ وہ کسی اہلکار کی رشتہ دار ہے اور مل بانٹ کر سیٹیں تقسیم کی گئیں۔۔ جناب عالی میں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجنپور۔ ڈائریکٹر کالج ڈیرہ غازیخان کو درخواستیں دیں اور ڈائریکٹر صاحب سے خود جا کر ملا مگر ڈائیریکٹر صاحب کی باڈی لینگویج بتا رہی تھی کہ دال میں بہت کچھ کالا ہے۔

نیچے سے لیکر اوپر تک سب ملے ہوئے ہیں۔ میری درخواست کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے اور مجھ سے ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں اور نہ ہی کوئی انکوائری آ فیسر مقرر ہوا ہے۔

ڈیرہ غازی خان بیٹھ کر فیصلے کئے جارہے ہیں اور ہم درخواست گزاروں کو اندھیرے میں رکھا جارہا ہے اور آ رڈر کئے جارہے ہیں۔ ۔ جناب عالی یہ سب آ پ کے نیچے مدینہ کی ریاست میں ہو رہا ہے۔ آ پ سے ملتمس ہوں کہ اس بارے میں فوری نوٹس لیں اور داجل وومن کالج کی بھرتی روک دی جائے ارو نئے سرے سے ایک غیر جانبدار انٹرویو بورڈ مقرر کیا جائے۔اور وہ بورڈ میرٹ کے مطابق حق داروں کو اس کا حق دے آ پ کا بے حد شکریہ۔۔

محمد ابو بکر۔ مجاھد داجل

About The Author