تحصیل جامپور کے شہر داجل کا نواحی علاقہ پچادھ اور دربار امیرحمزہ سلطان کا واحد روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے۔
روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں دربار امیرحمزہ سلطان کا روڈ جو داجل سے نوشہرہ غربی حاجو، چٹول، دربار امیرحمزہ سلطان ،پیر پکی شاہ ،وینی کھوسہ، ہڑند لنڈی سیدان اور لعل گڑھ کی طرف جاتاہے ٹوٹ پھوٹ چکا ہے ۔
مقامی لوگ اور دیگر علاقوں کے لوگ بھی دربار پر جانے کے لئے اس روڈ سے گزرتے ہیں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔
دور دور سے پورے پاکستان سے زائرین دربار امیرحمزہ سلطان حاضری دینے کے لیے آتے ہیں اور متولی دربار امیرحمزہ سلطان بھورا خان جسکانی مظاہر حسین جسکانی محمد اقبال جسکانی ہاشم خان واسوانی خادم حسین نواب عطا حسین جسکانی سمیت کافی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی راجن پور اے سی جامپور اورمقامی ایم این اے سردارمحمد جعفر لغاری ایم پی اے سردار حسین بہادر دریشک سے مطالبہ کیا ھے روڈ کو جلد از جلد مرمتی کی جائے یا اس روڈ کو دوبارہ بنایا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہوسکیں ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون