دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان: طالبہ کے مبینہ اغوا کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کا احتجاج

سرائیکستان نوجوان تحریک نے چند دن پہلے بھی غریب رکشہ ڈرائیور شفیق کی بیٹی طالبہ عظمیٰ کی جلد بازیابی کے لیے پریس کلب اور کچہری چوک پر مظاہرے کیے تھے ۔

ملتان :ایک ماہ سے زائد عرصہ سے شمس آباد گرلز ھائی سکول کے باہر سے اغوا ھونے والی طالبہ عظمیٰ شفیق کی عدم بازیابی پر سرائیکستان نوجوان تحریک کے مظاہرے جاری ہیں۔

تھانہ کوتوالی میں گرفتار ملزموں سے اقرار جرم کے باوجود پولیس مغویہ طالبہ کو بازیاب کروانے میں ناکام ہے ۔

سرائیکستان نوجوان تحریک نے چند دن پہلے بھی غریب رکشہ ڈرائیور شفیق کی بیٹی طالبہ عظمیٰ کی جلد بازیابی کے لیے پریس کلب اور کچہری چوک پر مظاہرے کیے تھے ۔

آج بھی سرائیکستان نوجوان تحریک نے چوک کمہارانوالہ پر طالبہ کی عدم بازیابی پر تھانہ کوتوالی پولیس کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین نے روڑ بند کر کے پولیس کی ملی بھگت کے خلاف بھر پور نعرے بازی کی ۔مظاہرے کی قیادت چئیرمین ایس این ٹی مہر مظہرعباس کات ۔مہر عدنان حیدر چاون ۔محمد شفیق اور سبطین خان لنگاہ نے کی ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ھوئے مہر مظہر کات اور مہر عدنان حیدر چاون نے کہا کہ بچی کے اغوا کے ملزم تھانہ کوتوالی میں ھیں اور اقرار جرم بھی کر چکے ھیں مگر پولیس ملی بھگت کرکے ملزموں کو بے جرم کرنا چاہتی ھے ۔

انہوں نے کہا کہ ھمارا سی پی او ۔آر پی او ۔وزیراعلی اوروزیراعظم سے مطالبہ ھے کہ وہ بچی کو فوراً بازیاب کروائیں ورنہ ھمارے مظاہرے جاری رھیں گے ۔مظاہرے میں حاجی سیف الللہ ۔ملک حبیب الللہ ۔زیشان سلارا ۔معین گجر ۔رضا گجر ۔صدیق گجر سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

About The Author