دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ کے تمام تھانوں میں ایڈمن افسر تعینات کردئے گئےہیں،ڈی پی او

ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے پولیس رویہ کے شکایات اور عوام میں پولیس کا بہترین امیج اجاگر کرنے کیلئے ضلع بھر کے تھانوں میں ایڈمن افسران تعینات کردیئے ہیں۔

کوٹ ادو: ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے کہاہے کہ شہریوں کو فوری اور با عزت طریقے سے انصاف کی فراہمی، ضلع بھر کے تھانوں میں ایڈمن افسران تعینات کردیئے گئے۔

ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے پولیس رویہ کے شکایات اور عوام میں پولیس کا بہترین امیج اجاگر کرنے کیلئے ضلع بھر کے تھانوں میں ایڈمن افسران تعینات کردیئے ہیں۔

تمام ایڈمن آفیسرز تھانوں میں موجود رہینگے اور انصاف کے حصول کیلئے آنے والا ہر شہری سب سے پہلے ان کے پاس آئیگا اور ایڈمن افسران فوری طور ان کی داد رسی یقینی بنائیں ، ایڈمن افسر شہری کی شکایات سن کر فوری طور قانونی کارروائی یقینی بنائیں گے۔

ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق اگر درخواست گذار سچا ہوگا تو اس کا مقدمہ فوری طور درج ہوگا اور اگر معاملہ مشکوک ہوگا تو اس پر بھی قانون کے مطابق تحریر طور قانونی کارروائی کی جائیگی، کوئی شہری اب تھانے پر یہ الزام عائد نہیں کر سکے گا کہ اس کی تھانے پر سماعت نہیں کی گئی۔

ابتدائی طور ضلع بھر کے تھانہ جات میں دو دو ایڈمن افسران تعینات کیئے گئے ہیں جو خوش اخلاقی اور تسلی سے ہر شہری کے مسائل سماعت کرینگے اور اگر کسی سنگین نوعیت کے معاملے کی اطلاع ملے گی تو فوراََ ایس ایچ او کے نوٹس میں دیں گے۔  شہریوں کو تھانے کے محرر سے ملنے کی بجائے اب ایڈمن افسر سے ملیں گے۔

ڈی پی او ۔ صادق علی ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ ایڈمن افسران 24 گھنٹے تھانے موجود رہیں گے تھانے کے دیگر صفائی ستھرائی کے نظام، اسلحہ، مال خانہ و حوالات کی بھی نگرانی کرینگے، ایڈمن افسران کو تفتیش کیلئے کسی قسم کی کوئی ۔ مثل نہیں دی جائیگی اور ان کو ایڈمن افسر کے علاوہ کوئی اور ڈیوٹی نہیں دی جائیگی تاکہ کل وقت شہریوں کیلئے صرف کر سکیں ۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تھانہ کلچر امیج کو تبدیل کرنے کیلئے ایڈمن افسران کی تعیناتی کارگر ثابت ہوگی،

About The Author