جون 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فضل

مولانا فضل الرحمان کے ’’آزادی مارچ‘‘ کی تیاریاں مکمل

ذرائع کا کہناہے کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے لئے 4 کنٹینرز تیار کرلئے گئے ہیں۔ چار بلٹ پروف گاڑیاں بھی ہمہ وقت تیار ہیں ۔

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب حکومت مخالف مارچ کا اعلان کے ساتھ  ہی جمعیت علمائے اسلام ف نے تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے لئے 4 کنٹینرز تیار کرلئے گئے ہیں۔ چار بلٹ پروف گاڑیاں بھی ہمہ وقت تیار ہیں ۔

ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے لئے تیار کئے گئے چار کنٹینرز کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

آزادی مارچ کے چاروں کنٹینرز کو بلٹ پروف بنایا گیا ہے،کنٹینرز میں مولانا فضل الرحمن کے لئے مختلف سہولیات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

کنٹینرز کے اندر ائر کنڈیشنڈ  ہیں اورہوا دار بھی بنائے گئے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ان کنٹینرز میں سردی سے بچنے کا انتظام بھی موجودہے۔

کنٹینرز میں واش رومز اور سونے کے لئے بیڈ رکھنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ہر کنٹینر میں 12 افراد کے بیٹھنے کا اہتمام ہوسکے گا۔

ذرائع کا کہناہے کہ لائٹس، اور کچن کا بھی کنٹینر میں اہتمام کیا گیا ہے،چاروں کنٹینرز کو ملک کے چار مختلف مقامات پر خفیہ رکھا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن 27 اکتوبر کو کنٹینر پر سوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ  جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کردیاہے ۔

یہ بھی پڑھیے: بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے اعلان کا خیرمقدم

انہوں نے یہ اعلان آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا ۔

اس سے قبل انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی ۔

%d bloggers like this: