مظفر گڑھ ،کوٹ ادو:وڈیرے سائیں کا انوکھا کارنامہ،سیر کرتا شکاری کتا موٹر سائیکل کے آگے آنے پر کتے کی کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی،سابق گورنر و سابق وزیر اعلی پنجاب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک غلام مصطفی کھر کے ملازم کی مدعیت میں غریب موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع کھرغربی کا رہائشی موٹر سائیکل سوار محمد اسماعیل کھرگزشتہ روز موٹر سائیکل پر سنانواں سے گھر جا رہا تھا کہ کھر غربی کے قریب سابق گورنر و سابق وزیر اعلی پنجاب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک غلام مصطفی کھر کا ملازم عبدالرشید کھیارا جو کہ ملک غلام مصطفی کھر کے کتوں کو سیر کرا رہا تھا کہ ایک شکاری کتا نسل کاٹھیا بلٹیر مالیتی ایک لاکھ 30ہزارروپے موٹر سائیکل کی ٹکر سے نیچے آگیا،جس سے اس کی کمر ٹوٹ گئی۔
کتے کو فوری طور پر ویٹرنری ہسپتال سنانواں لایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے،کتے کے طبعی معائنہ کے بعد پولیس سنانواں نے سابق گورنر و سابق وزیر اعلی پنجاب ملک غلام مصطفی کھرکے ملازم عبدالرشید کھیانرہ کی مدعیت میں موٹر سائیکل سوار محمد اسماعیل کھر کے خلاف مقدمہ نمبر 390;223;19زیر دفعہ 429 427 درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ