دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ:پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی رپورٹ جاری

ستمبر کے مہینے میں پکار 15 پر کل56 ہزار 6سو47 کالز موصول ہوئیں جن میں 2 ہزار 3 سو 41 کالز پر فوری مدد فراہم کی گئی۔

کوٹ ادو:ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی نگرانی میں پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے پکار 15 سنٹرالائزڈ سسٹم کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،

تفصیل کے مطابق 24 گھنٹے اور ہفتہ کے 7 دن ایکٹو طور پر کام کرنے کے سلسلے میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ کرنے کے بعد حیران کن کامیابیاں ملی ہیں۔

مظفرگڑھ پولیس کو جائے موقع پر جانے کیلئے بعض اوقات دریائے سندھ اور دریائے چناب پار بھی کرنا پڑ جاتے ہیں اور مظفرگڑھ ضلع وسیع و عریض رقبہ پر محیط ہونے کے باوجود پولیس کا ریسپانس ٹائم بہترین ہونا ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے پروفیشنلزم اور قیادت کی عمدہ مثال ہے۔

اسی طرح مظفرگڑھ ضلع میں ستمبر کے مہینے میں پکار 15 پر کل56 ہزار 6سو47 کالز موصول ہوئیں جن میں 2 ہزار 3 سو 41 کالز پر فوری مدد فراہم کی گئی اور 41 ہزار 1سو 19 کالز جھوٹ پر مبنی تھیں اور 999 کالز پر شہریوں کی راہنمائی کی گئی ۔

ر شہریوں کی 14گمشدہ موٹرسائیکلز ریکور کراکر ان کے حوالے کی گئی اتنی زیادہ جھوٹی کالز کے باوجود پولیس کا ایوریج ریسپانس ٹائم 22 منٹ رہا ۔

ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہریوں سے پر زور اپیل ہے کہ جھوٹی کالز سے حقیقی ایمرجنسی والے لوگوں تک پولیس نہیں پہنچ سکتی لہذا شہری صرف سچ اور حقیقی ایمرجنسی میں 15 پر کال کریں تاکہ شہریوں کو پولیس کی امداد بروقت میسر ہو سکے اور حکومتی وسائل کا ضیاع بھی نہ ہو۔

About The Author