ملتان: نئے پاکستان میں بھی وی آئی پی کلچر ختم نہ ہو سکا،چلڈرن اسپتال میں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹر شاہد حسن کو ایم پی اے سبین گل کو وی آئی پی پروٹوکول نہ دینے کی سزا دے دی گئی۔
تحریک انصاف کی ایم پی اے سبین گل نے ڈی ایم ایس کو معطل کروا دیا۔سبین گل خواتین کی ریزروسیٹ پر تحریک انصاف کی جانب سے ایم پی اے منتخب ہوئی ہیں۔
سبین گل نے پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرائی ۔ اسی کی بنا پر ڈاکٹر شاہد حسن کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹرشاہد حسن نے کہاہے کہ میں نے پورا پروٹوکول دیا ان کی بچی کو چیک کروایا مگر وہ پھر بھی مطمئن نہ ہوئیں اور مجھے معطل کرادیا۔
ڈاکٹر شاہد حسن کی معطل کے احکامات گزشتہ روز جاری کئے گئے۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ