جنوری 8, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

زخمیوں کی شناخت رحمت اللہ ولد غلام یسین اور غلام یسین ولد راحموں کے نام سے ہوئی ۔ دونوں کا تعلق یارو کھوسہ سے بتایا جاتاہے۔

ڈیرہ غازی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےدو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں دو بج کر چونتیس منٹ پر کال ریسیو ہوئی کہ ملتان روڈ پر سپر آر ٹو کے قریب دو افراد زخمی حالت میں پڑے ہیں۔

جب ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی تو دونوں زخمی جاں بحق ہوچکے تھے۔

زخمیوں کی شناخت رحمت اللہ ولد غلام یسین اور غلام یسین ولد راحموں کے نام سے ہوئی ۔دونوں باپ بیٹا تھےاور دونوں کا تعلق یارو کھوسہ سے بتایا جاتاہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے دونوں میتوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا۔

About The Author