نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ میں ’عوامی دسترخوان‘ کا افتتاح

ڈپٹی کمشنر احتشام انور نے کہا کہ محمود ٹیکسٹائل ملزسمیت دیگر مخیر حضرات جہاں عوامی خدمت کے دیگر امور سرانجام دے رہے ہیں وہاں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ایک وقت کا کھانا بھی شروع کیا ہے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ڈاکٹر احتشام  انور نے کہاہے کہ بہترمعاشرے کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ ہر فرد اپنے حصے کا کام کرے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے معاشرے کے ہر فر دکو اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ معاشرے میں بھائی چارے، روادری، اتحاد و اتفاق اور مساوات کی فضا پیدا ہو، مخیر حضرات غربا کا خیال رکھیں اور اللہ کے دیئے ہوئے مال سے ان کی امداد کی جائے۔

یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں محمود ٹیکسٹائل ملزاور مخیر حضرات کے تعاون سے ضلع کونسل میں عوامی دسترخوان کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر منیجرمحمود ٹیکسٹائل ایوب شاہ، منیجر انڈس ٹیکسٹائل ملز، صوفی جاوید ہنڈا مرکز، ملک جاوید اختر، رانا افضل، افضل چوہان، جواد احمد، الطاف حسین، امیر حسن، شیخ عامر سلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر، ایم ایس ڈاکٹر مہر اقبال، ملک خیر محمد بدھ سمیت معززین علاقہ اور سماجی کارکن بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر احتشام انور نے کہا کہ محمود ٹیکسٹائل ملزسمیت دیگر مخیر حضرات جہاں عوامی خدمت کے دیگر امور سرانجام دے رہے ہیں وہاں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ایک وقت کا کھانا بھی شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ 250افراد کو بعد نماز مغرب ایک وقت کا کھانا فراہم کیا جارہا ہے جس کو سلوگن ہے "شہر میں کوئی بھوکانہیں سوئے گا "اس موقع پر انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ضرور شامل کریں تاکہ اس کو 500افرد تک بڑھایا جائے اور مستقل طور پر جاری رہے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور اور دیگر معززین نے عام لوگوں کے ساتھ شام کاکھانا کھایا،

About The Author