دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یارخان:بااثر افراد نے نمبردار کی ناک کاٹ دی

نمبر دار اصغر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ علاقے کے  بااثر افراد کو شک تھا کہ اسکے بھتیجے کاشف کے لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں ۔

رحیم یار خان: تھانہ رکن پور کی حدود میں بیٹی ونی نہ کرنے پر بااثر افراد نےمبینہ طور پر نمبردار علاقہ کی ناک کاٹ کر ٹانگیں بھی توڑ دیں۔
مقامی نمبردار اصغرکو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

نمبر دار اصغر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ علاقے کے  بااثر افراد کو شک تھا کہ اسکے بھتیجے کاشف کے لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں ۔

اصغر کے مطابق بااثر افراد اسکی بیٹی ونی کرنا چاہتے تھے مگر اسکے انکار پر انھوں نےاس پر تشدد کیا ،ٹانگیں توڑ کر چاقو سے ناک بھی کاٹ دی۔

اصغر نے تھانہ رکن پور پولیس کو بیان دیاہے کہ آٹھ سے دس افراد تشدد کرکے موقع سے فرار ہو گئے ۔

رحیم یار خان کے تھانہ رکن پور کی پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

About The Author