کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے فارن ایسکچینج ریگولیٹری ایکٹ میں خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان کو بری کردیا ہے۔
عدالت عالیہ نے آٹھ ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کیا ہے۔
ملزمان میں عبدالعزیز پولانی ، الطاف خانانی ، ذکیرہ جاوید قاسم ، حینف کالیہ مناف کالیہ جاوید خانانی اور عاطف پولانی شامل ہیں۔
ملزمان پر مجموعی طور پر 55 کروڑ روپے کی رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام تھا ۔
دوہزار گیارہ کی کرمینل اپیل پر سماعت اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج کا فیصلہ سنایا گیا۔
جسٹس محمد سلیم پر مشتمل سنگل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کردیا۔
فارن ایکسچینج ریگولیٹری ایکٹ دو ہزارہ چودہ کرمنل اپیل 124 تھی۔ایف آئی اے کی جانب سے چوہدری وسیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔
مجموعی طور پرسو گواہان میں سے 42 نے ایف آئی اے کے خلاف گواہائیاں دیں۔ایف اے کی طرف سے 58 گواہوں نے پیش ہونے سے انکار کردیا۔
تین اپریل 2019 کو ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں بھی آٹھوں ملزمان کو بری کیا تھا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ