اسلام آباد: افغان طالبان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج اسلام آباد کا دورہ کریگا۔
ذرائع کا کہناہے کہ افغان طالبان کے وفد کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد سے ،ملاقات کا امکان ہے۔
افغان طالبان کے وفد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔ افغان طالبان کے وفد کی نمائندگی ملا عبدالغنی برادر کریں گے۔
افغان طالبان کا وفد آج اسلام آبادپہنچ رہاہے۔
ترجمان افغان طالبان سیاسی دفتر سہیل شاہین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ افغان طالبان کے وفد کا دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہیں۔
دورہ میں وفد پاکستانی حکام سے بات چیت کریگا۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری