نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تھانہ صدر خانپور پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے الزام عائد کیاہے کہ مقامی  پولیس سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والے بااثر ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے۔

رحیم یار خان: جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر چک 17 پی کے مکینوں کا ڈی سی چوک پر تھانہ صدر خانپور کی پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ہے۔

مظاہرین نے الزام عائد کیاہے کہ مقامی  پولیس سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والے بااثر ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے۔

انکا کہناہے کہ علاقہ مکینوں نے قبضہ سے روکا جس پر ملزمان نے فائرنگ کی اور کلہاڑیوں سے حملہ آور ہوئےملزمان کے حملے میں 10 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جنکو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ  گرفتار ملزمان نے لڑکیوں کی سکول وین جلانے کا ڈرامہ رچا، کر بیٹیوں سے احتجاج کروایا،احتجاج کے دباؤ میں پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کرکے ہمارے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ  جھوٹا مقدمہ خارج کرکے گرفتار کیے گئے دونوں افراد کو رہا کیا جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔

About The Author