نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جہانگیر ترین بن کر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو فون کرنے والے ملزمان گرفتار

لودھراں پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف فراڈ اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

لودھراں : جہانگیر ترین بن کر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو فون پر نرس کے تبادلے کیلئے کہنے والا ملزم اپنے دوست سمیت  پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

لودھراں پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف فراڈ اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق ملزم صدام نے اپنے دوست کے موبائل سے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو لاہور آفس نمبر پر فون کیا۔

ملزم صدام نے جہانگیر ترین کی آواز کی نقل کرتے ہوئے ایک نرس  کا تبادلہ فوری بہاولپور کرنے کا کہاتو ایڈیشل سیکرٹری نے شک گزرنے پر لودھراں پولیس کو مطلع کردیا۔

ڈی پی او ملک جمیل ظفر کے مطابق لودھراں پولیس نے موبائل ٹریس کرکے صدام کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی پی او ملک جمیل ظفرکے مطابق  ملزمان نواحی علاقے گوگڑاں کا رہائشی، اپنی عزیزہ نرس کا تبادلہ کرانا چاہتا تھا۔

ملزم نے جس شہری کا فون استعمال کیا ہے اسے بھی اسی مقدمے میں گرفتار کیا گیاہے۔

ملزم صدام نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ  جہانگیر ترین کی پورے ملک میں چلتی ہے اس لئے جعلسازی سے کام لینا چاہا اور فون کردیا۔

About The Author