نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ہٹا دیا گیا

ذرائع کا کہناہے کہ ملیحہ لودھی کو ہٹانے کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی ہے۔  ‏وزیراعظم نے منیراکرم اقوام متحدہ کامستقل مندوب مقرر کردیا ہے۔

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ‏ملیحہ لودھی کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ملیحہ لودھی کو ہٹانے کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی ہے۔  ‏وزیراعظم نے منیراکرم اقوام متحدہ کامستقل مندوب مقرر کردیا ہے۔

‏وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد اعجاز ہنگری میں پاکستان کے سفیر تعینات کردیئے گئے ہیں ۔ سید سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر تعینات کر دیا گیا۔

‏ڈائریکٹر جنرل برائے اقوام متحدہ خلیل احمد ہاشمی جنیوا میں مستقل مندوب تعینات کئے گئے ہیں۔

ٹورینٹو میں پاکستانی سفارتخانے کے کونصل جنرل عمران احمد صدیقی کو ڈھاکہ بنگلہ دیش میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح نیامی، نجر میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور احسن کے- کے وگن کو مسقط اومان میں پاکستانی سفیر تعینات کر دیا گیا۔

میجر جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک کو سری لنکا میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا

عبد الحمید پاکستانی سفارت خانے ٹورینٹو میں قونصل جنرل تعینات ہوگئے ہیں۔

ابرار ہاشمی کو ہوسٹن میں قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے ان تقررو تبادلہ جات کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

About The Author