دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سول اسپتال بہاول پور میں تقریب

بہاول پور: پروفسیر ڈاکٹر بشری  شیر زمان کو ریٹائر اور پروفیسر ڈاکٹر سہیل چوہدری کے ٹرانسفر ہونے پر سول اسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب الوداعی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شکیلہ یاسمین کو سربراہ شعبہ گائنی تعینات ہونے پر ویلکم تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

سول اسپتال بہاولپور سے وکٹوریہ اسپتال ٹرانسفر ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر سہیل چوہدری اور وکٹوریہ اسپتال سے ریٹائرڈ ہونے والی پروفسیر ڈاکٹر بشری  شیر زمان کے اعزاز میں سول ٹیچنگ اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

۔ پروفیسر ڈاکٹر سہیل چوہدری اور پروفسیر ڈاکٹر بشری  شیر زمان نے عزت افزائی پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر سہیل چوہدری کی جگہ تعینات ہونے والی پروفیسر ڈاکٹر شکیلہ یاسمین کو خوش آمدید کہا گیا۔ ڈاکٹر شکیلہ یاسمین اور ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر یوسف رانا کا کہنا تھا کہ گائنی وارڈ کو مذید بہتر کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد شاہین۔ پروفسیر ڈاکٹر طارق محمود آرائیں، ڈاکٹر نینا تاج، ڈاکٹر حافظ نعیم، ڈاجٹر شہاب اور ڈاکٹر حامد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے اخر میں مہمانوں کو پھول اور شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

About The Author