بہاول پور: ڈینگی کی صورتحال اور مریضوں کے علاج کا جائزہ لینے کے لیے ڈی جی وائلڈ لائف سہیل اشرف نے وکٹوریہ اسپتال بہاولپور میں قائم ڈینگی سنٹر کا دورہ کیا۔
ایم ایس وکٹوریہ اسپتال ڈاکٹر عزیز الرحمان اور فوکل پرسن ڈینگی سینٹر ڈاکٹر عامر بخاری نے مریضوں کے علاج پر بریفنگ دی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے لے لیے مختلف افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔
ڈی جی وائلڈ لائف سہیل احمد بہاولپور میں ڈینگی کنٹرول اور علاج کی کا جائزہ لینے کے لیے وکٹوریہ اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ڈینگی سنٹر کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات بھی کی.
سہیل اشرف نے وکٹوریہ اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کو تسلی بخش قرار دیا۔ ایم ایس ڈاکٹر عزیز الرحمان اور فوکل پرسن ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر عامر بخاری نے بریفنگ دی۔
ڈی جی وائلڈ لائف نے ڈینگی سینٹر میں مریضوں کی عیادت بھی کی انکا کہنا تھا کہ تمام مریض علاج کے لیے دوسرے شہروں سے بہاولپور آئے ہیں ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ